نوشہرہ ورکاں:کم نفری ‘غیر مو ثر گشت ‘ جرائم میں اضافہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تھانہ نوشہرہ ورکاں میں تین ہفتے سے ایس ایچ او کی تعیناتی نہ ہو سکی۔ انسپکٹر عنصر فاروق مان ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی ڈی ایس پی کے عہدے پر پروموشن کے بعد سے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی سیٹ خالی ہے۔
چند سال سے تھانہ نوشہرہ ورکاں میں ہر نئے ایس ایچ او کی تعیناتی میں تاخیر معمول بن چکا ہے جبکہ علاقہ نوشہرہ ورکاں میں کرائم پہلے ہی زیادہ ہوتا ہے اب تھانہ نوشہرہ ورکاں میں کم نفری اور انچارج کی عدم موجودگی سے گشت کا نظام غیر موثر ہو کر رہ گیا جس کی وجہ سے کرائم میں روز بروز مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں امن کے قیام شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور کرائم کے خاتمے کے لئے تھانہ نوشہرہ ورکاں میں ایمان دار دبنگ اور فرض شناس ایس ایچ او کی فوری تعیناتی کی جائے ۔