لاڑکانہ:5روزہ انسداد پولیو مہم شروع

لاڑکانہ:5روزہ انسداد پولیو مہم شروع

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ ضلع میں 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ فوکل پرسن انسداد پولیو مہم کے مطابق ضلع بھر کے 4 لاکھ 7 ہزار 959 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔۔

 مہم کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے مجموعی طور پر 1276 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 1093 موبائل ٹیمیں، 94 فکسڈ ٹیمیں اور 89 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جو مختلف علاقوں، بس اسٹینڈز اور عوامی مقامات پر جا کر ایک دن سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی، ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے 1200 پولیس افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ، جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں