نوڈیرو :فریال تالپور کی ہدایت پر 10سے زائد ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

نوڈیرو :فریال تالپور کی ہدایت پر 10سے زائد ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

نوڈیرو (نمائندہ دنیا) فریال تالپور کی ہدایت پر نوڈیرو میں 10 سے زائد ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کر دئیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی خصوصی ہدایات پر ضلعی کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین اعجاز احمد لغاری کی نگرانی میں نوڈیرو میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی عبدالخالق بھٹو، وائس چیئرمین محمد انور برڑو اور ایڈمنسٹریٹر حافظ مشتاق کوریجو کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے 10 سے زائد کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ یہ کیمپ صدر کلار چوک، اللہ والا چوک، باب ذوالفقار، باب شاہنواز، نوڈیرو ہاؤس روڈ، نم چوک، پنج گولی چوک سمیت دیگر اہم اور مصروف مقامات پر قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہریوں اور مسافروں کے لیے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں قائم کی گئی ہیں تاکہ وہ شدید گرمی میں فوری ریلیف حاصل کر سکیں۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام موسم گرما کی شدت کے پیش نظر عوامی سہولت اور صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے ، جس کا مقصد عوام کو گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھنا اور ان کے لیے ایک آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں