فلڈ فائٹنگ کی صلا حیتوں کو جانچنے کیلئے مشقوں کا اعلان

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ اپریل کے آخر میں فل سکیل اربن اوررورل فلڈ پروٹیکشن ماک ایکسرسائز کی جائیں گی جس کا مقصد محکموں کی فلڈ فائٹنگ تیاریوں اور صلاحیتوں کا چانچنا اور محکموں کے درمیان رابطوں کو بہتربنانا ہے۔
19 اپریل تک چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی اپنی حدود میں دریاؤں، ندی، نالوں کے حفاظتی بندھوں اورپشتوں کی جوائنٹ انسپکشن رپورٹ جمع کرائیں گے اسی طرح ضلع کونسل، سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن، محکمہ صحت، ڈی ڈی ایم اے اور ریسکیو1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے فلڈ فائٹنگ کے آلات اور ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے پر ی فلڈایرینجمنٹ کے حوالے اپنے سرٹیفکیٹ جمع کرائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی/ایمرجینسی بورڈ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔