فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو قوت سے روکنا چاہیے :حافظ سلمان

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو  قوت سے روکنا چاہیے :حافظ سلمان

ڈسکہ(نامہ نگار )اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر حافظ سلمان اعظم نے کہا ہے کہ فلسطین، غزہ میں اسرائیلی بربریت کے سبب سرکاری املاک کے بھاری نقصان کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں بچے ، بوڑھے ، خواتین، جوان، بچیاں، جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو پوری قوت سے روکنے کی ضرورت ہے ،دو سال سے مذمتیں کررہے ہیں لیکن اب صرف مذمتوں سے کام نہیں چلے گا۔امت مسلمہ آج تک فلسطین کے مظلوموں کے لئے متحد نہیں ہو سکی، حافظ سلمان اعظم کا کہنا تھا اگر عالم اسلام کفر صہیونی طاقتوں کے خلاف علم جہاد بلند نہیں کر سکتے تو پھر اتنی فوج رکھنے کی کیا ضرور ہے ، حکومت پاکستان سرکاری سطح پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں