پی پی 52میں ضمنی الیکشن مئی کے آخری ہفتے میں ہوگا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن مئی کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ الیکشن کمیشن پنجاب نے سیالکوٹ کے صوبائی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے ابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں یہ نشست سمبڑیال سے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی سیکرٹری چودھری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال سے خالی ہوئی ہے ۔
الیکشن کمیشن اس حلقے کے ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کریگا جس کے بعد اس صوبائی حلقہ میں ووٹ کے اندراج پر پابندی لگادی جائے گی۔ متعدد امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے رابطے تیز کردئیے ہیں اس حلقے سے ارشد جاوید وڑائچ کی صاجنرادی حنا ارشد وڑائچ کو ٹکٹ ملنے کا قوی امکان ہے تاہم پارٹی قیادت کا فیصلہ حتمی ہوگا۔