تحریک انصاف نے معیشت کا جنازہ نکال دیا:بلال تارڑ

تحریک انصاف نے معیشت کا جنازہ نکال دیا:بلال تارڑ

راہوالی (نمائندہ دنیا )پی ٹی آئی نے ملک میں انتشاری سیاست کو فروغ دیکر ملک کوبہت بڑا نقصان پہنچایاملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا جس کا عوام آج خمیازہ بھگت رہی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنی مثبت پالیسیوں کی بنا پر ملکی معیشت کو سنبھالا دے رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ پنجاب کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں چونکہ مسلم لیگ ن ملکی تعمیر و ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے بلال فاروق تارڑ نے ہمراہ سیاسی رہنماؤں سیٹھ عدنان ،ٹھیکیدار اعجاز احمد ،محمد آصف مغل ،سیٹھ محمد انور،رحمت اﷲ پہلوان محلہ چراغ پورہ ،جندریا روڈ گلیوں نالیوں کی تعمیر کا جائزہ اور افتتاح کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ، انشا اﷲ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار بھی ترقیاتی ملکوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بجلی 7روپے 59پیسے تک سستی کرکے عوام کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے وزیر اعظم کا یہ فیصلہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں