سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا عشائیہ ،آ رٹی او کی شرکت

سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا عشائیہ ،آ رٹی او کی شرکت

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا سالانہ عشائیہ کینٹ کے مقامی ہال میں منعقد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ محترمہ سیدہ نورین زہرہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ بشریٰ فاطمہ، رکن جوڈیشل کمیشن آف پاکستان شمشاد احمد باجوہ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ عرفان اﷲ وڑائچ، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اکرام الحق بطورمہمان اعزازی شریک ہوئے ۔ ٹیکس افسر وں ، پاکستان ٹیکس بار، لاہور ٹیکس بار، گوجرانوالہ ٹیکس بار اور گجرات ٹیکس بار کے عہدیداران و ممبران نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔ صدر سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن محمد عاطف ملک نے اس موقع پر مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاکا شکریہ ادا کیا اور اپنی کابینہ اور کمیٹی چیئرمین کے کام کو سراہا۔ انہوں نے چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ سیدہ نورین زہرہ سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس وکلا کے مسائل کے حل کیلئے گزارشات پیش کیں۔تقریب سے تمام مہمانان خصوصی نے بھی خطاب کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں