3500سکھ یاتریوں کی گوردوارہ روڑی صاحب آمد

3500سکھ یاتریوں کی گوردوارہ روڑی صاحب آمد

کامونکے ، گوجرانوالہ (نامہ نگار ، کرائم رپورٹر ) بھارت سے آنیوالے 3500سکھ یاتریوں کی گوردوارہ روڑی صاحب ایمن آباد آمد،بیساکھی کی رسومات میں شرکت کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گزشتہ روز بیساکھی کے حوالے سے ایمن آباد گوردوارہ روڑی صاحب میں 326ویں تقریب منائی گئی جس میں ساڑھے تین ہزار بھارتی مردوخواتین سکھ یاتریوں نے شرکت کرتے ہوئے انتہائی عقیدت و احترام سے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور سٹی پولیس آ فیسر رانا ایاز سلیم نے سکھ مہمانوں کو گلدستے پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور گوردوارہ میں محکمہ ہیلتھ اور ریسکیو 1122کی جانب سے ایمرجنسی کیمپس بھی لگائے گئے ۔ سکھ برادری کی حفاطت کیلئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے واپس کرتار پور روانہ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا کہنا تھا کہ آج بھی سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے ، سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جدید کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سکیورٹی کیمرے نصب کر د ئیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں