سمبڑیال:انتظامیہ چکن فروش مافیا کے آگے بے بس،کم تول،خود ساختہ قیمت معمول

سیالکوٹ‘سمبڑیال (نمائندہ دنیا ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘سٹی رپورٹر )انتظامیہ نے چکن فروش مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک د ئیے ، سمبڑیال شہر اور گردونواح میں چکن فروشوں کی طرف سے شہریوں کے ساتھ منافع خوری کی حد پار کرتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے من مانے ریٹ وصول اور کم تول کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ جاری، مرغ گوشت 800 روپے 850 روپے تک سرعام فروخت ہونے لگا۔
پرائس کنٹرول نظام بری طرح ناکام ہو گیا۔ مقامی انتظامیہ اور مجسٹریٹی نظام بری طرح ناکام ہونے پر سمبڑیال شہر اور مضافاتی علاقوں میں چکن گوشت کی اڑان بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ، مرغ گوشت فروش دکانداروں نے منافع خوری کی آخری حدوں کو پار کرتے ہوئے چکن گوشت خودساختہ قیمت 800روپے تا 850روپے تک سرعام فروخت کرتے ہوئے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے جبکہ تحصیل انتظامیہ نے منافع خور مرغ فروش مافیا پر کنٹرول کرکے چکن گوشت سرکاری نرخوں پر فروخت کرانے کے بجائے چکن فروش مافیا کو عوام کو سرعام لوٹنے کی کھلی چھٹی دیدی ، شہریوں نے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔