انیل سہوترا ممبر مینارٹی ایڈوائزر کونسل وزیراعلیٰ مقرر

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سیالکوٹ انیل سہوترا کو ممبر مینارٹی ایڈوئزر کونسل وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف،صوبائی وزیر ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی افیئرز پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انیل سہوترا نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ اور خدمت کار ورکر ہونے پر جس قدر محبت ملی ہے اس کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ ورکرز کہ وقار کو بلند کرنے کے لیے ہمیشہ اپنی توجہ مرکوز رکھی ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز، خواجہ محمد آصف اور رمیش سنگھ اروڑہ کی قیادت میں مینارٹیز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور یہی ہے کہ پسے ہوئے طبقات اور منارٹیز کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اس کے لیے جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے خداوند کے فضل و کرم سے مینارٹیز کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری جدوجہد کریں گے ۔