تتلے :ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار،کھلے عام ری فلنگ

تتلے :ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار،کھلے عام ری فلنگ

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے میں ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار،کھلے عام ری فلنگ علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع تتلے عالی ،مرالی والہ،گھمن والا،کوٹ بلال،قلعہ مصطفی آباد،مجو چک،کوٹ نثار شاہ،بیگ پور ،ارتالی ورکاں نوشہرہ و رکاں روڈ پر تنگ کلاں،کامونکی روڈ ودیگر علاقہ جات کی مین شاہراہوں پر گنجان آبادیوں میں غیر قانونی طور پرایل پی جی کی دکانیں قائم ہیں ۔

جہاں مسافر وین وگھریلو سلنڈروں کی سرعام ریفلنگ کا دھندہ کیا جا رہا ہے ۔ان مقاما ت پر انڈر گراؤنڈ وائرنگ،آگ پر قابو پانے کے اآلات،ریت کی بالٹیاں سمیت کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے نواحی کاروباری مراکز میں تاجروں، مساجد، مدراس،تعلیمی اداروں کے طلباء اساتذہ سمیت مکینوں کے سر میں موت منڈلانے لگی ہے ۔ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں میں دن رات کمرشل وگھریلو سلنڈروں میں ایل پی جی کی ریفلنگ کا دھندہ زور شور سے جاری ہے جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں