کھاریاں:شہریوں کو تجاوزات کیخلاف آپریشن پر تحفظات

کھاریاں(تحصیل رپورٹر ) انتظامیہ کیطرف سے تجاوزات کے خلاف ہر سال فرضی کاروائیاں کی جاتی ہیں،اثر ورسوخ رکھنے و الوں اورتعلق داروں کیلئے نرم گوشہ جبکہ دوسروں کے خلاف بے رحمی سے آپریشن کیا جاتا ہے۔۔۔
شہریوں کا تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تحفظات کا اظہار،تجاوزات کے خلاف آپریشن غیر جانبدارانہ ہونا چاہیے ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ دی جائے ،متاثرہ تاجران اور شہریوں کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کے افسران نے پولیس کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کیں جی ٹی روڈ سمیت بازاروں میں دکانوں کے باہر تھڑے توڑ ڈالے سائن بورڈز اور سائے کیلئے نصب ترپالیں اکھاڑ ڈالیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال تجازات آپریشن کے نام پر فرضی کاروائیاں کی جاتی ہیں،اثر ورسوخ رکھنے والے اور تعلق داروں کیلئے دل میں نرم گوشہ رکھا جاتا ہے جبکہ دوسروں کیلئے بے رحمی سے آپریشن کیا جاتا ہے گزشتہ دنوں بھی لاکھوں روپے کا نقصان کر دیا گیا ۔شہریوں نے مطالبہ کیا شہر بھر میں تمام بااثر ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے بصورت دیگر یہ عوام میں نفرت پھیلانے کا سبب بنتے ہیں