جی ٹی روڈ گوندلانوالا چوک پر عارضی لنڈے کا صفایا

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر )چیف آفیسر کی زیرنگرانی ریگولیشن عملے کا جی ٹی روڈ گوندلانوالا چوک پر عارضی لنڈے کا صفایا ۔شیخوپورہ روڈ بکر منڈی مین روڈ پر رکھی تمام تجاوزات کا صفایا۔۔۔
تمام بیوپاریوں کو سخت وارننگ،حیدری روڈ 1نمبر بازار پر تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔دوران آپریشن 100کے قریب پختہ تھڑے مسمار جبکہ د کان کے آگے رکھے کاؤنٹر،پھٹے ،ہتھ ریڑھی ودیگر سامان کے 2ٹرک سامان قبضہ میں لیے گئے ۔