بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی آئیگی:موسیٰ ندیم ملہی

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )سینئر نائب صدر گجرات چیمبر موسیٰ ندیم ملہی، نائب صدر فہد رفیق نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے۔۔۔
صنعتی صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ۔ موسیٰ ندیم ملہی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور پیداواری لاگت میں کمی سے برآمدات میں اضافہ ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی گنجائش بھی موجود ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے ۔