سستی بجلی سے انڈسٹری ترقی کرے گی:باؤ منیر پشاوری

سستی بجلی سے انڈسٹری ترقی کرے گی:باؤ منیر پشاوری

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )باؤ منیر پشاوری صدر گجرات چیمبر نے چیمبر اور گجرات کی بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو بہت خوش آئند قرار دیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ اور گھریلو صارفین کے لیے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ جو کمی کی گئی ہے ،یہ نہ صرف صنعت بلکہ عوام کے لیے بھی ایک بڑی راحت کا باعث ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام انڈسٹری کی پیداواری لاگت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور اس سے صنعت کی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات صنعتی ترقی اور ملکی معیشت کی خوشحالی کے لیے آئندہ بھی جاری رہیں گے ۔یہ بات بھی اہم ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی صنعتی شعبے کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی، جس سے نہ صرف مقامی سطح پر پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ برآمدات میں بھی بہتری آئے گی۔ اس طرح کی پالیسیوں سے ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرن ان چیف یو بی جی ایس ایم تنویر اور گوہر اعجاز سابق نگران وزیر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں جنہوں نے آئی پی پی معاہدوں کے حوالے سے آواز اٹھائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں