بجلی کی قیمتوں میں کمی ہماری جدوجہدکانتیجہ:طارق سلیم

بجلی کی قیمتوں میں کمی ہماری جدوجہدکانتیجہ:طارق سلیم

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ لیاقت با غ کے سامنے ہماری چودہ روزہ تاریخی جدوجہد اوردھرنے کے ثمرات براہ راست عوام کوملنا شروع ہوگئے ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 مرکزی امیرحافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں آئی پی پیز کے بے لگام گھوڑے کونکیل ڈالنے کے لئے سخت گرمی میں جماعت اسلامی کے مرد وخواتین کارکنان نے چودہ روز مسلسل مری روڈ راولپنڈی پر پرامن احتجاجی دھرنادے کر حکمرانوں کی توجہ اس ظلم کی طرف متوجہ کرائی تھی وہ گزشتہ روز اسلامک سنٹرگجرات میں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ، ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ حکومتی نمائندوں کو جماعت اسلامی نے معاہدہ کرکے گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکیا، آج بجلی کی قیمتوں میں کمی اسی معاہدے اورہماری جدوجہدکانتیجہ ہے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ آئی پی پیز مالکان پاکستان کی بڑی جماعتوں کے اندرپناہ لیے ہوئے تھے جن کوجماعت اسلامی نے بے نقاب کیا جماعت اسلامی آئندہ بھی عوامی حقوق کی جدوجہد غریب سفید پوش طبقے کوریلیف فراہم کرنے کے لئے جاری رکھے گی ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ یہ کریڈٹ ہمارے قائد حافظ نعیم الرحمن کوجاتا ہے پہلے بحریہ ٹاؤن کراچی کے متاثرین کواربوں روپے کاریلیف لیکردیا اوراب آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدے ختم کرواکرعوام کوریلیف دینے کیلئے جدوجہد کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں