سیالکوٹ:ٹرالی نے گھر کے باہر بیٹھے شخص کو کچل ڈالا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹرالی نے گھر کے باہر بیٹھے شخص کو کچل کر مارڈالا، ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق، جبکہ خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ،تھانہ اگوکی کے علاقہ دھنے میں محمد فر قان کے والد گلی میں بیٹھے تھے کہ۔۔۔
ایک ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے محمد فرقان کی رپورٹ پر ٹرالی ڈرائیو مہین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تھانہ ستراہ کے علاقہ دھرم چوک سے سے وڈالہ سندھوا ں آرہے تھے اور جب وہ کوٹلی نوشہرہ کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث سڑک کے ڈیوائڈر سے ٹکرا کر کھیوں میں گرے جسکے نتیجہ میں47سالہ عدیل اکرم جاں بحق جبکہ امان ویل مسیح اور شفیق زخمی ہو گئے ، تینوں تعلق قلعہ کالر والہ سے بتایا جاتاہے ، پسرور سے چونڈہ روڈ پنج پیر کا ر اور کشہ کے تصادم میں46سالہ شبانہ،50سالہ امتیاز،20سالہ یاسین اور50سالہ نامعلوم شخص زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔