مزارات اولیا رشد و ہدایت کے سرچشمے :سنی اتحاد کونسل

مزارات اولیا رشد و ہدایت کے سرچشمے :سنی اتحاد کونسل

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر علماء کرام نے جمعہ کے اجتماعات میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں تاجدار روحانیت حضرت پیرسید عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مزار مبارک کو سیل کرنے کی بجائے حکومت کو سکیورٹی کے انتظامات کرنا چاہئیں تھے ،صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،علامہ محمد عمر صدیقی،حافظ عدیل عارف،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،قاری رفیع الرحمان قادری،مولانا ضیاء المرتضٰی چشتی،قاری عبدالغفار سیالوی اور دیگر نے کہا کہ مزارات اولیاء کرام رحمت خداوندی کے گہوارے ،رشد و ہدایت کے سرچشمے اور امن و سلامتی کے مراکز ہیں،ان کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔پاکستان اولیاء کرام کی دعاؤں کا فیضان ہے یہاں عقیدے یا نظریے کے نام پر کسی کو مزارات پر حملہ آور نہیں ہونے دیں گے ،اسلام کی عظمت کی نشانیوں کی پامالی روکی جائے ۔بزرگان دین کی عزت و عظمت نہ صرف انکی زندگی میں واجب و لازم ہے بلکہ ان کے مزارات و آثار بھی شعائر اللہ میں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں