موترہ:لڑائی جھگڑے ،دو بھائیوں سمیت تین افراد پرتشدد ،ناک کی ہڈی توڑ ڈالی

موترہ(نامہ نگار )لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں 10ملزمان کا دو بھائیوں سمیت تین افراد پرتشدد ،ناک کی ہڈی توڑ ڈالی تھانہ موترہ کے علاقہ اڈا کمال پورکا مستنصر اپنے بھائی افضل کی د کان پرموجودتھاکہ۔۔۔
اسی دوران ملزم احمد سودا لینے آیا اوراس نے جعلی نوٹ دیااس کے بھائی نے سودا دینے سے انکارکردیا تو ملزمان احمد’ارحم ’آصف اور تین نامعلوم آگئے اور آتے ہی ان کوتشددکرکے زخمی کردیا جس کے نتیجہ میں اس کے نا ک کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ گلوٹیاں خورد کے شہباز کو ملزمان عبیداﷲ ’شعیب ’عبدالرح اور علی شان نے تشددکرکے زخمی کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔