سیالکوٹ:کار اور رکشہ کے تصادم میں چار افراد زخمی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)کار اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
پسرور سے چونڈہ روڈ نزد پنج پیر کے قریب کار والا پسرور سے چونڈہ کی طرف جا رہا تھا اوررکشہ والا چونڈہ سے پسرورکی طرف آرہا تھا کار والا نامعلوم گاڑی کو اورٹیک کرتے ہوئے سپیڈ تیز ہونے کی وجہ سے رکشہ کے ساتھ ٹکرایا۔ شبانہ اور امتیاز کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد پسرور ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 30سالہ یسین اور 50سالہ نامعلوم کو علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ شفٹ کر دیا۔