اپریل انرولمنٹ کا مہینہ،سپورٹس گالا منعقد کرانا حیران کن

 اپریل انرولمنٹ کا مہینہ،سپورٹس گالا منعقد کرانا حیران کن

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی چیئرمین ریاض احمد تارڑ نے کہا ہے کہ اپریل بچوں کی انرولمنٹ کا مہینہ ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اپریل میں پنجاب حکومت اور منسٹر ایجوکیشن رانا سکندر کا سپورٹس گالا کا پروگرام منعقد کرانا حیران کن ہے ۔لاکھوں بچے سکولز سے باہر ہیں۔انرولمنٹ متاثر ہو گا۔انرولمنٹ کا ٹارگٹ پورا کرنا پنجاب حکومت کے لئے ایک چیلنج ہے ۔اپریل میں صرف انرولمنٹ ہی اساتذہ اور حکومت کا فوکس ہونا چاہئے ۔چنانچہ اس سپورٹس گالا پروگرام کوگرمیوں کی چھٹیوں کے بعد طے کیا جائے ۔ اپریل سکولز کے انرولمنٹ کا مہینہ ہے ۔ سکولوں میں داخلہ متاثر ہوتا ہے ۔پہلے ہی بوجہ پالیسی میکرز سرکاری سکولوں میں بچوں اور والدین کااعتماد نہیں رہا۔ میری وزیر اعلیٰ مریم نواز سے التجا ہے کہ سپورٹس گالا پروگرام اپریل میں نہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں