گھریلو تنازع پرخاتون کو زخمی کردیا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے خاتون کو زخمی کردیا۔۔۔
تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ گڑھی ملیاں میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں طیب، قربان، لبنیٰ عظمت، عظمی وغیرہ نے خاتون کو فضیلت کو زخمی کردیا اور اسے سنگین دھمکیاں دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔