ٹانڈہ :غیر قانونی پیٹرول پمپس کی بھرمار،انتظامیہ خاموش

ٹانڈہ :غیر قانونی پیٹرول پمپس کی بھرمار،انتظامیہ خاموش

ٹانڈہ(سٹی رپورٹر ) ٹانڈہ کڑیانوالہ گجرات سرائے عالم گیر ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کی بھرمار،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے این او سی لیے بغیر کئی پیٹرول پمپ چلائے جارہے ہیں سیل کئے گئے پمپس بھی خود اوپن کر لیے جاتے ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جبکہ چھوٹے موٹی پیٹرول ایجنسیاں بھی چلائی جارہی ہیں جہاں کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے ،حادثات کی شرح کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ ضلعی حکومت سے اجازت لیے بغیر مضافاتی علاقہ جات میں ناجائز پیٹرول پمپس چلائے جارہے ہیں جن کے پاس کوئی این او سی بھی نہیں اور متعدد چھاپوں کے بعد ان پیٹرول پمپس کو سیل کیا جاتا ہے مگر وہ خود ہی ڈی سیل کر لیے جاتے ہیں ضلعی انتظامیہ سے عوامی سماجی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور بہتری کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں