حافظ آباد:ڈسٹرکٹ بار میں ذوالفقار بھٹو کی برسی تقریب

حافظ آباد:ڈسٹرکٹ بار میں ذوالفقار بھٹو کی برسی تقریب

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے سلسلہ میں خصوصی تقریب زیر صدارت سابق صدر بار محمد ارشد مہند ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد میں منعقد ہوئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تقریب میں سابق صدر بار ، ضلعی صدر پی پی پی وویمن ونگ خالدہ شاہد ایڈووکیٹ،سینئر قانون دان چودھری سلیم تارڑایڈووکیٹ، میڈم مہوش ایڈووکیٹ، محمد منشاء ایڈووکیٹ، شہزاد قمر چٹھہ ایڈووکیٹ، عرفان بشیر ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد ارشد مہند کا کہنا تھا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا، بھارت سے شملہ معاہدہ کر کے پائیدار امن کی بنیاد رکھی اور ہزاروں مربع میل رقبہ اور جنگی قیدیوں کو بھارت سے چھڑایا۔بھٹو کے دور میں پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو کے بعد ان کی سیاسی فکر کو ان کی بیٹی شہیدبینظیر بھٹو نے آگے بڑھایا اور ان کی شہادت کے بعد اب بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کے سیاسی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی، صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صحت یابی اور ملکی سالمیت کے لیے خصوصی دُعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں