گجرات جمخانہ کرکٹ ٹورنامنٹ سمال چیمبر نے جیت لیا

گجرات جمخانہ کرکٹ ٹورنامنٹ سمال چیمبر نے جیت لیا

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات جمخانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 ء کے چیمپئن کا اعزاز سمال چیمبر کی ٹیم نے گجرات بار الیون کو ہرا کر اپنے نام کر لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ٹورنامنٹ میں گجرات جمخانہ ، گجرات چیمبر، پی ایم اے ، گجرات بار، PMA ، گجرات پریس کلب اور گجرات سمال چیمبر نے حصہ لیا۔ فائنل گجرات سمال چیمبر اور گجرات بار الیون کے درمیان ہوا۔ ٹاس جیت کر گجرات بار کی ٹیم نے 6اوورز میں 43رنز بنائے جبکہ سمال چیمبر کی ٹیم نے 3اوورز میں 44رنز کا ہدف پورا کر کے ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا سیٹھی لیدر کے چیف ایگزیکٹو یاسر یعقوب سیٹھی کی طرف سے ونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور رنر اپ ٹیم کو 50ہزار روپے کا انعام دیا گیا جبکہ مین آف دی میچ قاسم شاہ قرار پائے ۔ تقریب تقسیم انعامات میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک مہمان خصوصی تھے جبکہ اے سی گجرات بلال ، صدر بار گجرات منیر گوندل صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا، صدر فرینڈز گروپ سمال چیمبر رضوان دلدار چوہدری، ڈاکٹر آصف بخاری۔ سیکرٹری جمخانہ چوہدری رخسار میلو، ممبر بورڈ آف گورنر گل زمان بٹ، اعتزاز بٹھی یاسر وڑائچ نت، ڈاکٹر مجتبیٰ بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے اپنے خطاب میں آئندہ گجرات میں بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان بھی کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ۔ جمخانہ گجرات سیکنڈ رمضان ٹورنامنٹ کی کامیابی کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ گجرات کی تنظیموں کی ٹیموں کا مقابلہ کرایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں