سیالکوٹ:زائد کرایہ وصو لی کی شکایات کیلئے ایمر جنسی ریلیف کیمپ قائم

سیالکوٹ:زائد کرایہ وصو لی کی شکایات  کیلئے ایمر جنسی ریلیف کیمپ قائم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی سہولت کیلئے جنرل بس سٹینڈ پر ایمرجنسی ریلیف/ کمپلینٹ سیل قائم کردیا گیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 زائد کرایہ وصولی کی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری نے جنرل بس سٹینڈ کے دورہ کے دوران ایمرجنسی ریلیف /کمپلینٹ سیل کا معائنہ کرتے ہوئے بتایا کہ عید پر مسافروں کی سہولت کیلئے ریلیف سیل چاند رات گئے تک قائم رہے گا جس کا مقصد مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 490مسافروں کو مجموعی طور پر 1لاکھ 85ہزار روپے کرایہ واپس دلایا جاچکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں