منڈی بہاؤالدین :طلبا میں ووٹر کی اہمیت بارے آگاہی سیمینار

منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید ظہیر حسین شاہ کی زیر صدارت نوجوان طلباء و طالبات میں ووٹر کی اہمیت کے حوالے سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہاؤالدین میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کا مقصد انتخابی عمل میں نوجوانوں کے ووٹ کے کردار اور فعال شمولیت کی اہمیت پر زور دینا تھا۔ سیمینار میں الیکشن آفیسر لیاقت نواز شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد فاروق پھپھرا ، پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج ، رحمت فاؤنڈیشن ظفر حمید خان سمیت این جی اوز نمائندگان اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ووٹر آگاہی مہم کو خوبسراہا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید ظہیر حسین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز فاروق احمد پھپرا اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج کا خطاب کرتے ہوئے طلباء کو اپنے بورڈ کے اندراج کی اہمیت اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں موجود سہولت بینچ کے متعلق بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنا نام ووٹ لسٹ میں چیک کریں اور اگر اندراج نہیں تو فوری طور پر فارم 21 لے کر اپنے درست کوائف درج کر کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس جمع کروائیں۔