سیالکوٹ:طالبات کو اغوا اور ہراساں کرنے کی کوشش‘ایک ملزم گرفتار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )موٹر سائیکلوں پر سوار 2اوباش لڑکوں کی تھانہ صدر سیالکوٹ کی حدود گنہ کلاں کے قریب جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبات کو ہراساں اور اغوا کرنے کی کوشش ، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ کی پک اینڈ ڈراپ وین کو روک کر وین کے دروازے اور شیشے توڑے ۔
ڈی پی او نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ۔ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ انسپکٹر محمد رزاق نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا ۔