ڈسکہ : بھکاریوں کی یلغار‘راشن کی فرمائشیں کرنے لگے

ڈسکہ : بھکاریوں کی یلغار‘راشن کی فرمائشیں کرنے لگے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اوراسکے گرد و نواح میں عیدالفطر کی آمد بھکاریوں کی یلغار 10یا20نہیں راشن کی فرمائشیں کرنے لگے زکوٰۃ فطرانہ کی رقم کا بھی تقاضا قانون نافذ کرنیوالے ادارے گداگری ایکٹ پرعملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام، عیدکی آمد کیساتھ ہی بھکاریوں کی یلغار نے علاقہ مکینوں پر تابرتوڑ حملے شروع کردئیے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بڑی تعداد میں بچے بوڑھے خواتین کی ٹولیاں بازاروں گلی محلوں میں بھیک مانگنے کیلئے متحرک نظرآرہی ہیں، اب ان کا مطالبہ 10یا20روپے کی بجائے راشن ’زکوٰۃ اور فطرانہ کی رقم دینے کا ہوتا ہے جس سے علاقہ مکین پریشانی میں مبتلا نظر آرہے ہیں، بھکاریوں کی یہ ٹولیاں بازاروں میں زیادہ متحرک نظر آرہی ہیں، مختلف آبادیوں کے قریب ان لوگوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جہاں سے یہ علی الصبح ہی بھیک مانگنے کیلئے ٹولیوں کی صورت میں نکل پڑتے ہیں اور لوگوں سے بھیک مانگنے کیساتھ ساتھ ان سے راشن کا مطالبہ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں، علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ بھکاریوں سے عوام کی جان چھڑائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں