سیالکوٹ:اسلحہ،8کلو چرس 1 کلو ہیروئن برآمد ،9افراد گرفتار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ناجائز اسلحہ،8کلو سے زائد چرس اور ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے خاتون سمیت9افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے پولیس نے حنیف سے 560گرام چرس، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے محمد امجد سے ایک کلو420گرام چرس، تھانہ صدر سیالکوت کے علاقہ سے احمد سہیل سے 620گرام چرس، تھانہ کوٹلی لوہاراں سے فہام سے پستول ، تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ سے شاہ زیب سے ایک کلو20گرام ہیروئن ، کامران شہزاد اور لبنیٰ نذیر سے ایک کلو620گرام چرس، تھانہ پھلورہ کے علاقہ سے نواز سے 540گرام چرس، طارق سے 2کلو260گرام چرس برآمد کی۔