کامونکے :وارداتوں میں مویشی‘نقدی ‘موبائل لوٹ لئے

 کامونکے :وارداتوں میں مویشی‘نقدی ‘موبائل لوٹ لئے

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی وارداتوں میں مویشی،لاکھوں روپے ،اور موبائل فونز وغیرہ لوٹ لئے گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گذشتہ رات ایمن آباد نئی آبادی کے یامین کی حویلی مویشیاں میں گھس کر چار ڈاکوؤں نے اُسکے ملازم اعجاز کو یرغمال بنالیا اور چار بھینسیں اور چار بکرے لیکر فرار ہوگئے ۔شیش محل روڈ پر چاند درزی کی دُکان میں گھس کر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو تیس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔چیانوالی کے اکرم سے جی ٹی روڈ یوٹرن کے قریب دو ڈاکوؤں نے سترہ ہزار روپے چھین لئے اور اس دوران وہاں سے گزرنے والے چیانوالی کے ہی شوکت سے بھی بیس ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔جبکہ ایمن آباد کے غلام محی الدین سے دیوان روڈ پر ڈاکو چار لاکھ پچیس ہزارروپے اور قیمتی گھڑی چھین کر لے گئے ۔ ماڈل ٹاؤن کا سفیان گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں