حافظ آباد:سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کے بھتیجے کا انتقال
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدراور ممبر جوڈیشل کمیشن محمد احسن بھون کے جواں سال بھتیجے ، سکندر حیات بھوں ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین فیصل حیات بھون،معظم حیات بھون ایڈووکیٹ کے چچا زاد بھائی، نوشیر حیات بھون یہاں بھون کلاں حافظ آباد میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ۔
جنکی نماز جنازہ میں جسٹس شہرام سرور ، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر‘ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد پرویز وڑائچ، ممبر پاکستان بار پیر مسعود چشتی، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خواجہ محسن عباس و دیگر نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی۔