ڈسکہ :لاکھوں کی آبادی کیلئے صرف 100کلو چینی

ڈسکہ :لاکھوں کی آبادی کیلئے صرف 100کلو چینی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر کی لاکھوں کی آبادی کیلئے صرف 100کلو چینی مہیا کی جانے لگی شہری سستی چینی لینے کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور، ڈسکہ شہر جس کی آبادی لاکھوں پر مشتمل ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سستے چینی سٹال پرڈسکہ کی لاکھوں کی آبادی کیلئے صرف 100کلو چینی مہیا کی جارہی ہے شہری سستی چینی لینے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے چینی سٹال پر آتے ہیں تو آگے لائنیں لگی ہوتی ہے جب شہریوں کی باری آتی ہے تو سٹالز پربیٹھے ہوا عملہ یہ کہہ کر ٹال دیتا ہے کہ 100کلو چینی آئی تھی وہ ختم ہوگئی ہے شہری نماز فجر ادا کرکے سستی چینی کے حصول کیلئے لائنوں میں آکر لگ جاتے ہیں سستی چینی سٹال پرموجود شہریوں نے بتایاکہ کئی دنوں سے چینی کے حصول کیلئے آرہے ہیں آگے روزانہ یہی کہہ کرخالی ہاتھ بھیج دیاجاتا ہے کہ 100کلو چینی آئی تھی وہ ختم ہوگئی ہے سستی چینی کے حصول کیلئے شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں سستی چینی نہ ملنے کی وجہ سے شہری دوکانداروں سے مہنگے داموں چینی خریدنے پرمجبورہوگئے ہیں شہریوں کاکہنا تھاکہ ڈسکہ شہر کی آبادی لاکھوں پرمشتمل ہے یہاں پر چینی کی مقدار بڑھائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں