نئی لسٹ کی تیاری کے بعد گوجرانوالہ،گجرات میں7لاکھ نئے ووٹرز شامل

نئی لسٹ کی تیاری کے بعد گوجرانوالہ،گجرات میں7لاکھ نئے ووٹرز شامل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)نئی ووٹر لسٹ کی تیاری کے بعدگوجرانوالہ و گجرات ڈویژنوں کے سات اضلاع میں سات لاکھ نئے ووٹرز شامل کرکے کل تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 52 ہزار 943 ہوگئی ہے جس میں 64لاکھ 99 ہزار 429 مرد ووٹرز اور 56 لاکھ 53 ہزار 454خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 گوجرانوالہ کے کل ووٹرز کی تعداد 28 لاکھ 97 ہزار 983 ہے ، سیالکوٹ کے کل ووٹرز 29 لاکھ 16 ہزار 603 ہوگئے ، گجرات کے کل ووٹرز 22 لاکھ 73 ہزار 938 ، نارووال کے کل ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 930 ، منڈی بہائوالدین کے کل ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 503 ، حافظ آباد کے کل ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 40 ہزار 193 ، اور وزیر آباد کے کل ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 68 ہزار 793 ہوگئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں