قلعہ دیدار سنگھ:کرکٹ میچوں ،تاش اور لاٹری جوا عام

قلعہ دیدار سنگھ:کرکٹ میچوں ،تاش اور لاٹری جوا عام

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)قلعہ دیدار سنگھ میں کرکٹ میچوں ،تاش جواء اور لاٹری جواء سرعام ہو رہا ہے ۔بکیوں اور جواریوں نے شہر کے پوش اور بارونق علاقوں میں جگہیں کرائے پر لیکر اور خرید کر کام شروع کر رکھا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان جگہوں پر صرف جواریوں کے کارخاص ہی رہتے ہیں کسی عام شخص کو اس جگہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تاکہ پولیس اور اہل علاقہ کو یہ علم ہو کہ یہاں پر کوئی لوگ کرائے دار ہیں یہ علم نہ ہوسکے کہ یہاں پر میچ فکسنگ یا جواء کروایا جاتاہے ۔بکیوں نے پکڑے جانے کے خوف سے اپنے گاہکوں کو ٹیلی فونک ریٹس فراہم کرنے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں