علی پورچٹھہ:انتظامیہ کے بے جا جرمانے ‘سبزی منڈی بند

علی پورچٹھہ:انتظامیہ کے بے جا جرمانے ‘سبزی منڈی بند

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )بے جا جرمانوں کے خلاف سبزی منڈی بند،سبزی فروش سراپا احتجاج۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر نے احتجاج ختم کروا کے منڈی کھلوا دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انتظامیہ سے اپنے حقوق کی بات کریں گے ۔ علی پورچٹھہ سبزی منڈی میں سبزی فروشوں نے انتظامیہ کی جانب سے ناجائز جرمانے کرنے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کردی۔ اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ملازمین 15، 15منٹ بعد کاپی لے کر جرمانہ کرنے آجاتے ہیں۔ بڑی منڈیوں سے مہنگی سبزی و فروٹ خرید کر سستی کیسے فروخت کریں جرمانوں نے ہمیں منڈیوں اور آڑھتیوں کا مقروض کردیا ہے ہمارے پاس خود کشی کے بجائے کوئی آپشن نہیں چھوڑا انتظامیہ کے اس ناروا سلوک اور جرمانوں کے ظلم نے ہمارے بچوں کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے ۔ مزید کہا کہ ہمیں انتظامیہ منڈی سے سبزی و فروٹ خرید کر دے دیں اور ہمارا منافع رکھ کے ریٹ مقرر کردیں ہم اسی ریٹ پر فروخت کو یقینی بنائینگے ۔مرکزی انجمن تاجران ملک ذوالفقار علی بھٹو نے سبزی فروشوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے ہڑتال ختم کروا دی اور انتظامیہ سے صبح تک بات چیت کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ ہم انتظامیہ سے بات کر کے اپنے حقوق کی بات کرکے کوئی بہتر حل تلاش کر لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں