سلنڈر دھماکہ ،زخمیوں میں سے دو افراد جاں بحق

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) تھانہ جناح روڈ کے علاقہ معافی والا میں کھانا بناتے ہوئے سلنڈر دھماکہ سے زخمی ہونے والے 9افراد میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔
بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل عبدالرزاق مغل نامی شہری کے گھر افطاری سے قبل کھانا تیار کرتے ہوئے گیس سلنڈر لیکیج کی وجہ سے دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے گھر کے 9 افراد جھلس گئے تھے جن میں سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فہمیدہ بی بی اور کمسن جویریہ جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ اب بھی دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جن کا علاج معالجہ جاری ہے ۔