جنڈیالہ باغوالہ میں،سیوریج،ڈسپوزل سٹیشن کا افتتاح

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پی پی 65جنڈیالہ باغوالہ میں 30کروڑ لاگت کے سیوریج اور ڈسپوزل سٹیشن کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں سابق ایم پی اے پیر غلام فرید،ایم این اے شازیہ فرید، ایم پی اے عمر فاروق ڈار، ایم پی اے وقار چیمہ آف وزیر آباد، صدر چیمبر رانا صدیق خاں،سابق صدر میاں عمر سلیم،علی ہمایوں بٹ،پیر عامر فرید،کوآرڈی نیٹرز ٹو منسٹر فار لیبر اینڈ سپورٹس ملک منظور کھو کھر،عطاء فرید ،سینئر نائب صدر یوسف سندھو و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ حاجی احمد چیمہ کے ڈیرے پر مہمانوں کے لیے پرتکلف افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیاتھا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شازیہ فرید نے کہا کہ ہمارا خاندان عوام کے ساتھ کئے وعدوں کو پوراکرنے کی روایت پر قائم ہے پہلے کی طرح اہل حلقہ کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اللہ نے چاہا تو پی پی 65 کو ماڈل حلقہ بنائیں گے انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج بھی شعبدہ بازیوں پر تکیہ کئے ہوئے ہیں وہ جان لیں کہ اب انکی سیاست ختم ہوچکی ہے ، حاجی احمد چیمہ اورشاہد اقبال ناگرہ نے علاقے میں سیوریج منصوبوں کے آغاز اور سپورٹس کمپلیکس کے اعلان پر اظہار مسرت کرتے ہوئے پیر غلام فرید، شازیہ فرید، ملک منظور کا خصوصی طور پرشکریہ ادا کیا۔