ترقیاتی منصوبوں،مرمتی کاموں میں گھپلے کرنیوالے افسر،ٹھیکیداروں کیخلاف شکنجہ تیار

ترقیاتی منصوبوں،مرمتی کاموں میں گھپلے کرنیوالے افسر،ٹھیکیداروں کیخلاف شکنجہ تیار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن میں سرکاری اداروں کے ترقیاتی منصوبوں اور مینٹی ننس میں گھپلے کرنیوالے افسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا اور ابتدائی مرحلہ میں ان کی لسٹیں تیار کرنا شروع کردی گئی ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری اداروں میں سیاستدانوں کی آشیر باد سے ترقیاتی کاموں کیلئے کام کرنیوالے ٹھیکیداروں کیخلاف خفیہ طور پر انکوائری شروع کردی گئی ہے جس کے تحت گزشتہ ایک سال میں ٹھیکیداروں نے کن سرکاری ا داروں میں کتنے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا اور ٹھیکیدار اور اس کی کمپنی کتنے عرصے سے ایک ہی رکن اسمبلی کا کام کر رہی ہے کتنے کمائے اور کون کون ٹھیکیدار کس رکن اسمبلی کیلئے کام کرتا رہا ہے اور کام ملنے کے بعد کمیشن کتنے افسران اور سیاستدانوں میں تقسیم ہوتی رہی ہے خفیہ طور پر ایسے کنٹریکٹرز کے نام بھی اس لسٹ میں شامل کئے جائیں گے جوکہ مختلف ناموں کی کمپنیوں پر کام کر رہے ہیں اگر ایک کمپنی ڈیفالٹر ہو جائے تو دوسرے نام سے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیتے ہیں اور ٹیکسز کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں