صدر گجرات چیمبر کی زیر صدارت ایگزیکٹو باڈی اجلاس
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چھٹا ایگزیکٹو باڈی اجلاس محمد منیر پشاوری صدر گجرات چیمبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں، فہد رفیق نائب صدر ، عادل اشرف ، محمد عباس ، حمزہ افتخار، دلاور سعید ، ہارون ہمایوں ، عبدالرحمن ،نعمان احمد ، علی شان جمشید ، ولید عارف ، عابد حسین ، قیصر لطیف ، محمد عمران ، اکرام افضل بٹ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں محمد عثمان مظفرسیکرٹری جنرل نے سابقہ کارروائی کی توثیق لی اس کے بعد آمدن اور اخراجات کی توثیق لی گئی اور 18 نئی ممبرشپ کی منظوری لی گئی۔محمد منیر پشاور ی صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ چیمبر کا بزنس کمیونٹی کی خدمت کا کام جاری ہے اور اس ماہ میں کافی پراجیکٹس مکمل ہوئے ہیں جن کا نہ صرف بزنس کمیونٹی کو فائدہ ہوگا بلکہ پوری کمیونٹی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔ صدر گجرات چیمبرباؤ منیر پشاوری نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے ساتھ میٹنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ انڈسٹریل اسٹیٹ 2 کے قیام کے حوالے سے بات ہوئی ۔صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ میٹنگ کی درخواست بھی کی ہے اور جلد ہی ان کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔سب سے اہم گجرات چیمبر ممبر شپ تجدید کا پراسس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ممبر شپ رینوول پراسس جاری ہے ۔