گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہفتہ صفائی مہم کا انعقاد

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہفتہ صفائی مہم کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ نظامت امور طلبا کے تحت کام کرنے والے گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس میں مختلف شعبہ جات کے درمیان صفائی و ستھرائی کے حوالے سے مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مہم کا مقصد یونیورسٹی میں صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے شعور اجاگر کرنا تھا۔ ہفتہ صفائی کے حوالے سے مقابلہ کے انعقاد کے بعد تقریب تقسیمِ انعامات اقبال ہال میں منعقد ہوئی۔ اِس تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں تمام شعبہ جات کے سربراہان، ڈینز اور گرین یوتھ مومنٹ کلب کے انچارج ڈاکٹر صابر حسین، ڈاکٹر فرخ عظیم اور ڈاکٹر صائمہ مزمل بھی موجود تھیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے اس موقع پر صفائی ستھرائی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں صفائی ستھرائی کے معاملات اور اس کی تزئین و آرائش کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یونیورسٹی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہوئے اس کی صفائی اور خوبصورتی کا خیال رکھنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں