ڈی پی او ٹوبہ کی کمالیہ کے نواح میں کھلی کچہری

جکھڑ (سٹی رپورٹر )ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے کمالیہ کے نواحی علاقہ جات میں کھلی کچہری لگائی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔۔
انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور حل کے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نواحی علاقہ چک نمبر 739 گ ب اور چک نمبر 712 گ ب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی پی او ٹوبہ نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کئے ۔ میڈیا نمائندگان کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد کمالیہ ، بھسی اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا تھا تاکہ دور دراز کے عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔اے ایس پی سرکل کمالیہ زینب ایوب ، ایس ایچ او تھانہ صدر ، ایس ایچ او تھانہ بھسی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بھی موقع پر موجود تھے ۔