چنیوٹ پولیس نے برآمد موبائل فونز مالکان کے حوالے کر دیئے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس نے 20 سے زائد شہریوں کے گمشدہ قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے ،ان کی حوالگی کیلئے ڈی پی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ڈی پی او عبداﷲاحمد نے برآمدہ موبائل فون اصل مالکان کے حوالے کر دیئے ، مختلف کمپنیوں کے 20 سے زائد موبائل فونز شہریوں کے حوالے کئے گئے ،گمشدہ موبائل واپس ملنے پر شہریوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کر کے گمشدہ موبائل برآمد کئے جا رہے ہیں، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، شہری کسی بھی ایمرجنسی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن رابط کر سکتے ہیں۔