پیر محل :میونسپل کمیٹی کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

 پیر محل :میونسپل کمیٹی کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

پیرمحل (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیر محل کی زیرقیادت عملہ کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری، 2کروڑ روپے مالیتی سرکاری کمرشل رقبہ واگزار کر الیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر کی زیر قیادت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عرفان مہدی ، سینئر سب انجینئر حبیب اللہ ، ریگولیشن آفیسرمیڈم فاطمہ سلیم ،سینئر ریڈ ر اسسٹنٹ کمشنر اکرام الحق ،، ا نکروچمنٹ انسپکٹرمحمد اکرم مجاہد اور میونسپل کمیٹی کے دیگر عملہ نے گزشتہ روزبھی قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھا، میونسپل کمیٹی کے عملہ نے بھاری مشینری کے ساتھ مین رجانہ روڈ اللہ والا چوک پیر محل میں کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ مالیت کی کمرشل سرکاری زمین پر قبضہ واگذارکروالیا ،قبضہ مافیا گلی پر ناجائز قبضہ کر کے رقبہ کو کمرشل استعمال کر رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر نے کہا ہے کہ حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سرکاری زمینوں پر کوئی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں