غزوہ بدر اہل حق کے دبدبہ کا آج بھی ترجمان :علماء

 غزوہ بدر اہل حق کے دبدبہ کا آج بھی ترجمان :علماء

چناب نگر(نامہ نگار )ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگرمیں حضرات علمائے کرام نے کہا ہے کہ غزوہ بدر اصحاب رسولؐ کے عشق کی کھلی کتاب ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہم کی اپنے رسول ؐ کی خاطر قربانیوں کو آج بھی میدان بدر کا ذرہ ذرہ سلام کر رہا ہے ،غزوہ بدر نے ہمیشہ کیلئے اسلام کے دوستی اور دشمنی کے معیار کو واضح کر دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غزوہء بدر آج بھی اہل حق کے دبدبہ کی ترجمانی کر رہا ہے ، غزوہء بدر سچائی کی خاطر ڈٹ جانے کا جذبہ فراہم کرتا ہے ، یہ حق اور باطل کے درمیان امتیاز کی ایک تحریک کا نام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ اﷲ تعالیٰ کی رحمت جوش میں ہوتی ہے ، میری امت کو رمضان شریف کے بارے میں پانچ چیزیں مخصوص طور پر دی گئی ہیں جو پہلی امتوں کو نہیں ملیں یہ کہ ان کے منہ کی بدبو اﷲ تعالیٰ کے نزدیک مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عمل در آمد نہیں ہو رہا اور قادیانی ریشہ دوانیوں کو مرموٹ کیا جارہا ہے ۔ رمضان المبارک کے احترام کا تقاضہ یہ ہے کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات دور ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں