ڈاکٹر کاشف سی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات

جکھڑ (سٹی رپورٹر )ڈاکٹر کاشف ندیم کو سی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا ہے اور ان کو تعیناتی پر متعدد شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔
نیشنل پیس کونسل پنجاب کے وائس چیئرمین حافظ تنویر اقبال گجر ، نیشنل پیس کونسل فیصل آباد ڈویژن کے نائب صدر سردار امجد گجر اور سابق کونسلر ابوبکر انصاری نے ڈاکٹر کاشف ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کو محنت لگن اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں گے ۔