ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا سابق گورنر سٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان نے سابق گورنر سٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرحومہ کے انتقال کو پاکستان کے مالیاتی اور معاشی شعبے کیلئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شمشاد اختر ایک باصلاحیت، باوقار اور وژنری ماہرِ معیشت تھیں جنہوں نے قومی معیشت کی مضبوطی، مالیاتی نظم و ضبط اور پالیسی سازی کے عمل میں نمایاں کردار ادا کیا۔