ٹو بہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

ٹو بہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ایگریکلچرل ایڈوائزری کمیٹی اور اگیتی کپاس اگاؤمہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس میں زرعی ترقی، کسانوں کی سہولیات اور فصلوں کی بہتر پیداوار کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں 21,000 ایکڑ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اب تک 8,920 ایکڑ پر کپاس کاشت کی جا چکی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ پنجاب بھر میں 12.5 ایکڑ سے 25 ایکڑ تک رقبہ کاشت کرنے والے کسانوں کوایک ہزار ٹریکٹر دیے جائیں گے جبکہ زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کسانوں کے لیے پیداواری مقابلہ جات بھی منعقد کیے جائیں گے اورنمایاں کارکردگی دکھانے پر کسانوں کو ٹریکٹر دیں گے ، اس اسکیم کے تحت ٹوبہ سے 272 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ مزید رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔ اجلاس میں اینٹی ایڈلٹریشن مہم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ جعلی کھاد، بیج اور زرعی ادویات فروخت کر نے والوں کو اب تک 24 لاکھ روپے جرمانے کیے جا چکے ہیں ، 24 سیمپل لیے گئے جن میں سے ایک سیمپل کی رپورٹ نیگیٹو آئی، جس پر ایف آئی آر درج کرانے کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں