جڑانوالہ :ایک ماہ میں متعدد ملزم گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جڑانوالہ :ایک ماہ میں متعدد ملزم گرفتار  بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ پولیس نے ایک ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزموں کو گرفتار کرکے 15 کلو چرس، 12 کلو ہیروئن، 1100 گرام آئس اور 300 لٹر شراب برآمد کر لی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سرکل پولیس نے ایک ماہ کے دوران متعدد ملزموں سے 15 کلو چرس 12 کلو ہیروئن، 1100 گرام آئس اور 300 لیٹر شراب برآمد کر لی منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیے ۔ ایس پی جڑانوالہ محمد ضیاالحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور بن چکے ہیں اور نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں